suno tum sitary ho
کامیابی کا فلسفہ.
انسان فطر تا کامیاب ہونا چاہتا ہے ، اس کامیابی کو پانے کے لیے خواب دیکھتا ہے ، اور پھر ان خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے ۔ کامیاب ہونے کی ترپ اسے جینے کا مقصد عطا کرتی ہے ۔ آپ اور میں اپنے اردگرد کتنے ہی معصوم پھولوں کو دیکھتے اور جانتے ہیں جن کے لیے کامیابی اپنا پسندیدہ کھلونا حاصل کر لینے کا نام ہے۔آپ کبھی کسی بچے کو یہ کہتے ہوئے نہیں پائیں گے کہ اس کی زندگی میں کوئی مقصد ، کوئی خواب نہیں ہے ۔ کبھی ان سے پوچھا جاۓ کہ وہ زندگی میں کیا بنتا چاہتے ہیں تو آپ کو 99 فیصد بچے کامیاب انسان بننے کی بات کر تے ، خواہش کرتے نظر آئیں گے ۔کسی کا مقصد ڈاکٹر بنا ہے تو کوئی انجینئرنگ کے خواب سجا تا ہے ، کسی کو ہواؤں میں اڑنے ، پائلٹ بننے کی چاہ ہے تو کہیں کوئی کامیاب بزنس مین بنا چاہتا ہے ۔ ذرا غور کیجئے کہ آخر ایسا کیا ہے اور کیوں ہے کہ بچپن میں خواب تو ہر بچہ دیکھتا ہے ، رئیس خاندان کا چشم و چراغ ہو یا جگیوں میں رہنے والا ایک عام بچہ مگر عملی زندگی میں شاید ہی کوئی 10 فیصد لوگ اپنے خواب اور مقصد زندگی کو پانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں ۔آخر کیوں نا کامی ہمارا مقدر بن کر رہ جاتی ہے ؟ میرے نزدیک اس ناکامی کا سہرا انسان کی اپنے مقصد حیات کے لیے غیر سنجیدہ سوچ ، عدم اعتمادی غیر ذمہ دارانہ رویے اور حالات سے سمجھوتہ کر لینے کو جا تا ہے ۔ رکاوٹیں ہر کامیاب اور نا کام انسان کی زندگی میں برابر ہوا کرتی ہیں ۔ جو دلیری سے ان رکاوٹوں کے سامنے چٹان بن کر کھڑے رہتے ہیں ان کے لئے انہی رکاوٹوں میں سے راستے بنا دیے جاتے ہیں اور جوان رکاوٹوں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیں ان کی زندگی کا نہ صرف مقصد کھو جا تا ہے بلکہ وہ خواب دیکھنے سے بھی قاصر رہ جاتے ہیں ۔ اکثر و بیشتر لوگ اپنے حالات. کے سامنے ہار مان جاتے ہیں اور رکاوٹیں ان کے کامیاب زندگی گزارنے کے جذبے کو چھین لیتی ہیں ۔ ناکامی کا فلسفہ سوچ پر بہت بری طرح اثر انداز ہوتا ہے ۔ نا کامی یہ ہیں کہ آپ اپنی زندگی کے کسی حصے میں نا کام ہو چکے ہیں حقیقی معنوں میں نا کامی تو یہ ہے کہ آپ اس ناکامی پر راضی ہو چکے ہیں اور اسے مقدر کا لکھا کہہ کر خود کومطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ اپنے خوابوں کو دفن کر کے اپنے آپ سے ان کا ذکر تک کرنا ترک کر دیتے ہیں ۔ یہ ہے اصل نا کامی جسکا شکارآج ہر دوسرا خص ہے ۔ حالات اور رکاوٹوں کے سامنے چٹان بن کر کھڑے رہنے والوں کو ان کا حوصلہ اپنے مقصد کو پالینے کا عزم اور مستقل مزاجی سے کی جانے والی محنت جھکنے اور رکتے نہیں دیتی مشکل وقت میں خوابوں کو پورا کر نے ، انہیں پا لینے کی لگن ہی انہیں آگے بڑھتے رہنے کی ہمت دیتی ہے ۔ حوصلہ اور ہمت بڑی کر لینے سے رکاوٹیں خود ہی چھوٹی ہوکر اپنی موت آپ مر جاتی ہیں اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں : توبہ یقینا ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ۔ [ سورة التين : آیت 4 ] وہ خالق ورازق ، تمام جہانوں کا رب ، جواپنی عظیم کتاب قرآن مجید میں انسان کے بہترین ہونے کا دعوی کر رہا ہے اس دعوے کو ہم انسان کیسے جھٹلا سکتے ہیں ؟ جب رب کائنات نے انسان کو بنایا ہی بہترین ہے اور اسے تمام مخلوقات پر برتری بھی عطا کر رکھی ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ بنی آدم کے لیے رکاوٹوں سے راستے نہ نکالے ؟ اسے مایوس چھوڑ دے ؟ ہم انسان اپنی تمام تر سستیوں کا ذمہ دار مقدر کوٹہراتے ہوۓ اک لمحے کے لیے بھی یہ سوچنے کا ترد نہیں کرتے کہ اصل قصور وارتو ہم خود ہیں اور پھر ساری زندگی ناکامیوں کے رونے روتے گزار دیتے ہیں ۔ انسان کو اللہ نے سوچ دی عقل وشعور د یا اس کے لیے زمین میں اپنی نعمتوں کو پھیلا لم دیا اور پھر بتا دیا کہ اس کے لیے دنیا و آخرت میں وہ سب کچھ ہے جس کے لیے وہ کوشش کرے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ افراد جو کامیاب زندگی گزار رہے ہوتے ہیں وہ انہیں یونہی نہیں ملی ہوتی ، انہوں نے سخت محنت اور تگ و دو کے بعد اپنے خوابوں کو پایا ہوتا ہے ۔ کامیاب لوگ اپنے اندر کامیاب ہونے کی ترپ کو بھی مرنے نہیں دیتے ، حالات سے سمجھوت نہیں کر لیتے ، خودکومقدر کا لکھا سکھا پڑھا کر مطمئن نہیں کر لیتے ، ان کی زندگی مسلسل محنت کا پیکر ہوتی ہے خواب دیکھنے اور کامیاب ہونے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ کے حالات بہت اچھے ہوں اور آپ کے پاس بہترین مالی وسائل ہوں یا یہ کہ آپ بہت ذہین ہوں ، بلکہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ حقیقی معنوں میں کامیاب ہونا چاہتے ہوں ، آپ کے پاس کامیابی کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہ ہو ، آپ اس سے کم پر بھی سوچ نہ کیں ۔ جب تک ہمارے پاس آپشنز موجود ہوں ہم حیلے بہانے کرتے رہتے ہیں ۔ اگر آپ کی زندگی میں کامیاب ہونے اور بننے کے سوا کوئی آپشن نہ ہو تو آپ دیکھیں گے کہ تخت سے تخت مشکل بھی آپ کو روک نہیں سکتی ۔ میں نے اپنی زندگی کے گزشتہ دس سالوں سے سیکھا ہے کہ آپ چاہے کوئی بھی ہوں ، آپ کو زندگی میں بھی اپنی مرضی کے حالات اور ماحول نہیں مل سکتا ۔ آپ کو ہر حال میں محنت کرنی پڑتی ہے ، خود کو تھکانا پڑتا ہے ، ہر مشکل پر مضبوط بنا پڑتا ہے ۔ اگر آپ جھک گئے ، رک گئے اور خود کو حالات کے حوالے کر دیاتو یادرکھیے آپ بھی آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔ آپ دنیا بھر کی Success Stories اٹھا کر دیکھ لیں کبھی کسی کو کامیاب بننے کے لیے آئیڈ یل حالات نہیں لے ، کامیابی بھی کسی کوتھال میں سجا کر نہیں پیش کی گئی ۔سب کو حالات سے لڑنا پڑا ، اور پھر ایسے لوگوں کو ان کی لگن اور مستقل مزاجی نے دنیا کے لیے مثال بنادیا ۔ آپ کسی بھی دوسرے تیسرے شخص سے پوچھنے کی بجاۓ خود سے سوال کر میں کہ کیا آپ مشکلات کے سامنے یوں ہتھیار ڈال کر خوش ہیں ؟ آپ کو اپنے خوابوں کو پا لینے سے کس چیز نے روک رکھا ہے ؟ آخر ناکامی پر سمجھوتہ کیوں کیا جاۓ ؟ یقین کر میں اگر آپ خود میں خوابوں کو پالینے کی تڑپ جگانے میں کامیاب ہو گئے تو آپ کو اپنا مقصد حیات پالینے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔ کامیابی آپ سے چند قدم دور آپ کی ہمت محنت ، تڑپ اورلگن آزمانے کے لیے کھڑی ہے ۔ اپنے مقصد کی طرف مستقل مزاجی کامیابی کو آپ کے سر کا تاج بنادیتی ہے ۔ میں نے زندگی سے بہت اہم سبق سیکھا ہے کہ انسان جب کوئی فیصلہ کر کے اپنی تمام تر توجہ اور توانائی اپنے اس مقصد کو پالینے کے لیے صرف کرتا ہے تو اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے ۔ ہم میں سے اکثر و بیشتر لوگ کامیاب تو ہونا چاہتے ہیں ، پختہ ارادہ بھی کرتے ہیں لیکن اپنی تمام تر توانائی اور توجہ جس طرح مقصد کے حصول کے لیے صرف کرنی چاہیے وہ نہیں کر پاتے ۔ میرے نزدیک اس کی سب سے بڑی وجہ ان کی خود پر عدم اعتمادی ہے ۔ نا کامی کا خوف انہیں آگے نہیں بڑھنے دیتا ۔ چھوٹی سی رکاوٹ ان کی سوچ اور توجہ کو بکھیر کر رکھ دیتی ہے اور پھر نا کامی ان کا مقدر کہلاتی ہے ۔ کامیابی کیا ہے ؟ ہر انسان اس لفظ کامیابی ‘ ‘ کو اپنی نظر اور زاویے سے دیکھتا ہے ۔ کسی کے لیے کامیابی سے مراد خوشحال زندگی بسر کرنا ہے تو کسی کے لیے اپنے اہل خانہ کے لیے تمام آسائشوں کا انتظام کرنا ہے ۔ کچھ لوگوں کے نزدیک کامیابی شہرت پالینے کا نام ہے ، اور کچھ کے لیے اپنے کاروبار کو بڑھتے ہوۓ ، پھلتے پھولتے دیکھنا کامیابی ہے ۔ ہم میں سے اکثر لوگوں کے لیے کامیابی آزادی کا دوسرا نام ہے ، پریشان کن زندگی سے آزادی ، خوف سے آزادی ، نا کامیوں سے آزادی ۔ میرے نزدیک کامیابی و اطمینان اور خوشی ہے جو آپ اپنی زندگی کے مقصد کو پالینے پ محسوس کرتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اپنی زندگی میں مطمئن ہونا ہی اصل کامیابی ہے ۔
_______________________________________________________________________
E N G L I S H
The philosophy of success.
Man by nature wants to be successful, he dreams to achieve this success, and then he works day and night to make these dreams come true. The desire to succeed gives him a purpose in life. You and I see and know how many innocent flowers around us for which success is the name of getting your favorite toy. You will never find a child saying that there is no purpose, no dream in his life. Is . If you ever ask them what they want to become in life, you will find 99% of children talking about becoming a successful person, wishing. Someone's goal is to become a doctor. If you want to fly in the air, to become a pilot, then someone wants to become a successful businessman. Consider what it is and why every child dreams in childhood, be it the beacon of a noble family or an ordinary child living in the world, but in practical life hardly any 10% of people have their dreams and goals. We succeed in finding life. Why does failure become our destiny? In my opinion, the credit for this failure goes to man for his own purpose in life, frivolous thinking, mistrust, irresponsible behavior and compromise with circumstances. Obstacles are equal in the life of every successful and unsuccessful person. For those who bravely stand as a rock in front of these obstacles, paths are made out of these obstacles and young people compromise with the obstacles. Are unable Most people have their own circumstances. They give up and the obstacles take away their spirit of successful living. The philosophy of failure has a profound effect on thinking. Failure is that you have failed in some part of your life. Failure in the true sense is that you have agreed to this failure and keep trying to satisfy yourself by calling it destiny. They bury their dreams and stop mentioning them to themselves. This is the real failure, the victim of which is every other specialty today. Encouraging those who stand firm in the face of circumstances and obstacles, their determination to pursue their goal and perseverance do not allow them to give up and fulfill their dreams in difficult times. Gives courage to move forward. With the increase of courage, the obstacles become smaller and the death itself dies. Allah Almighty says in the Holy Qur'an: Repentance. Surely, We have created man in the best form. [Surat al-Tin: 4] How can we, the Creator and Sustainer, the Lord of all worlds, who claims in his great book, the Qur'an, to be the best of human beings, refute this claim? When the Lord of the Universe has made man the best and has given him superiority over all creatures, how is it possible that he does not find a way out of obstacles for mankind? Leave him disappointed? We human beings do not hesitate for a moment to think that we are the real culprits and then spend the rest of our lives weeping over failures, blaming fate for all our laziness. Allah gave man the intellect and consciousness to think or spread His blessings in the earth for him and then told him that in this world and in the hereafter he has everything that he should strive for. We see that people who are living a successful life do not get it that way, they have found their dreams after hard work and hard work. Successful people are in control of almost every single moment of their life. Whether your circumstances are very good and you have the best financial resources or you are very intelligent, but for success it is essential that you want to be truly successful, you have no choice but to succeed. If not here's a new product just for you! As long as we have the options, we keep making excuses. If you have no choice but to succeed and become successful in your life, you will find that even a difficult throne cannot stop you. I have learned from the last ten years of my life that no matter who you are, you can't find the conditions and environment you want in life. You have to work hard in every situation, you have to exhaust yourself, you have to be strong in every difficulty. If you give in to pressure, you will not be able to move forward. You can pick up Success Stories from all over the world and see that no one ever takes ideal conditions to be successful, even success is not presented in a daze. And perseverance set an example for the world. Instead of asking any other third person, ask yourself, are you happy to surrender in the face of adversity? What has stopped you from achieving your dreams? Why compromise on failure? Believe me, nothing can stop you from fulfilling your purpose in life if you succeed in awakening the urge to nurture dreams in yourself. Success stands a few steps away from you to test your courage, hard work, dedication and dedication. Persistence towards your goal makes success the crown of your head. I have learned a very important lesson from life that when a person makes a decision and devotes all his attention and energy to achieve this goal, his success is assured. Most of us have a laid back attitude when it comes to painting a picture about ourselves. To me, the biggest reason is their lack of self-confidence. Fear of failure does not allow them to move forward. A small obstacle scatters their thinking and attention and then failure is called their destiny. What is success? Every human being sees the word "success" from his own point of view and angle. For some, success means living a prosperous life, while for others, it means arranging all the comforts for one's family. For some, success is the name of the game, and for some, it's a success to see their business grow and prosper. For most of us, success is another name for freedom, freedom from stressful life, freedom from fear, freedom from failure. I have the success, the satisfaction and the happiness that you feel in fulfilling your purpose in life. I believe that contentment is the key to success in life
Comments
Post a Comment